بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر وزیراعظم نے پیغام جاری کردیا

Written by on October 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھار ت میچ دیکھنے کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  وزیراعظم کو شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، حماد اظہر اور دیگر افراد کے ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے’۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist