شاہینوں کی جیت کے لیے پاکستانی ہندو کمیونٹی کی مندر میں خصوصی پوجا پاٹ

Written by on October 24, 2021

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا سنسنی خیز میچ پر پاکستان کے کامیابی کے لیے عمرکوٹ کی ہندو کمیونٹی اور ہندو بچوں کی جانب سے دیوی مایا کے مندر میں پاکستان کی فتح کے لیے خصوصی پراتنا پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ان بچوں کا کہناتھا کہ ہم آج پاک بھارت ٹاکرا میں پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی پراتنا کی ہے جیت پاکستان کی ہوگی ۔اس موقع پر دیوی مایا مندر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی نے پاکستان بھارت ٹاکرا پر کہا ہے کہ پاکستان بڑے مارجن سے فتح حاصل کرے گا، پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist