حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج پر امن اور راستے کھلے رکھنے پر اتفاق

Written by on October 24, 2021

 حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب قرار پا گئے ، احتجاج پر امن طور پر جاری رکھنے  اور راستے کھلے رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کالعدم تحریک کے تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ، نور الحق قادری کے مطابق مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ، تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو¿ نہیں ہوگا۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے ، حکومت کالعدم تنظیم کے مطالبا ت پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی ، مظاہرین جہاں ہیں وہیں پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ،مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر دیں گے ،دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے ، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist