بلاول بھٹو زرداری کا بیگم نصرت بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

Written by on October 23, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان کی عوام اور جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا، اس طرح کی قربانی اور حوصلے کی مثالیں انسانی تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی جمہوری قوتوں کو متحد کیا اور ایک بڑی عوامی جدوجہد کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو وہ دن آج بھی یاد ہے، جب جنرل ضیاءکی آمریت کے خلاف لاہور کے قذافی گراوَنڈ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے کے دوران بیگم بھٹو کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ لہولہان ہوگئیں تھیں۔ مادرِ جمہوریت نے ہمیں بدترین آمریت کا مقابلہ کرنا اور ہر قیمت پر عوامی حقوق کی جدوجہد کے پرچم کو تھام کر کھڑا ہونا سکھایا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist