افغانستان سے انخلا کے بعد برطانوی فوج کا پہلا غیر ملکی آپریشن، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

Written by on October 22, 2021

افغانستان میں قتل و غارت گری کا بازار بند ہونے اور امریکی و نیٹو افواج کے واپس چلے جانے کے بعد پہلی بار برطانوی فوج نے دو مبینہ دہشت گردوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دی سن کے مطابق یہ کارنامہ برطانوی فوجیوں نے مغربی افریقہ کے ملک مالی میں سرانجام دیا ہے جہاں نیٹو افواج تعینات ہیں۔ مالی میں برطانوی افواج کا مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ گزشتہ روز فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے انخلاءکے بعد بیرون ملک برطانوی فوج کا یہ پہلا آپریشن تھا جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔برطانوی فوجیوں اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان یہ جھڑپ مالی کے شہر گاﺅ میں واقع اقوام متحدہ کے بیس سے چند میل کے فاصلے پر صحرا میں ہوئی۔

مالی میں تعینات برطانوی فوج کے افسر میجر گیوین ہڈسن کا کہنا تھا کہ ”صبح 9بجے کے قریب ہم صحرا میں گشت کر رہے تھے جہاں سے روڈ پانچ میل کے فاصلے پر تھی۔ اس دوران ہمیں دو مسلح دہشت گرد نظر آئے۔ ان میں سے ایک کے پاس مشین گن اور دوسرے کے پاس کلاشنکوف تھی۔ دونوں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔“


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist