وزیراعظم کا دورہ لاہور: شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

Written by on October 21, 2021

وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی جہاں وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کے بارے میں بریف کریں گے جبکہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انتظامی اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق پنجاب حکومت کی حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن پر پارٹی کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی اجلاس ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت احساس پروگرام سے متعلق بھی اجلاس ہوگا۔

مہنگائی کی صورتحال سے متعلق بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا جس میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے حکومتی ٹیم نئے میکانزم کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کرے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist