’نالائق حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا‘ سراج الحق حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

Written by on October 21, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے نظام کی تبدیلی کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے،نالائق حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا، پچھلے چار ماہ میں غیر ملکی قرضہ میں بارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے حکم پر روپیہ کی قدر میں مسلسل کمی کی جارہی ہے،مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہے،حکومت نے معیشت کا بیڑہ ڈبو دیا، اب نظریہ کی جڑیں اکھاڑنے کی کوششیں ہورہی ہیں،مودی کو کشمیر سرنڈر کرنے والوں سے قوم حساب چُکتا کرے گی،وزیراعظم بتائیں کشمیر پر ہفتہ وار احتجاج کا کیا ہوا؟ وزیراعظم نے ہربات پر یوٹرن لیا،کاش وہ آٹا، چینی، گھی، دالوں کی قیمتوں پر بھی یوٹرن لے لیتے ،شایدغریب عوام کا بھلا ہو جاتااور ان کی گری ہوئی ساکھ میں کچھ بحالی آتی،غریب کا چولھا ٹھنڈا اور پیٹ خالی ہے، قوم دن رات اس وقت کو کوس رہی ہے جب پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اقتدار میں آئی،وزیروں اور مشیروں کی ظفر موج مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھی، بیڈ گورننس کی تاریخ رقم ہوئی، غربت، بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈال دیے ہیں، قوم کو عذاب سے نجات دلائیں گے،پاکستان کی منزل اسلامی جمہوری انقلاب ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist