بلوچستان میں فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

Written by on October 21, 2021

صوبہ بلوچستان کے  ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist