پی ڈی ایم نے ایک بار پھر ملک میں احتجاجی جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کردیا

Written by on October 19, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، نیب کا ادارہ آمریت کی باقیات میں سے ہے۔ نیب ہمیشہ اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہوا ہے، نیب سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے۔ انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے، جو حکومت خود دھاندلی کےنتیجے میں آئی ہے اس کو ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا فارمولا دینے کا حق نہیں ہے۔ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈرز کو بند کردیا گیا ہے، جس سے سرحد پر عوام متاثر ہو رہے ہیں، افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر تجارت کے لیے فوری طور پر کھولی جائے۔ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کرنی ہوتی تو پیپلز پارٹی کی بات مان لیتے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist