دنیا: کورونا وائرس کیسز 24 کروڑ 19 لاکھ سے متجاوز
Written by Prime FM92 on October 19, 2021
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 49 لاکھ 22 ہزار 770 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 502 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 92 لاکھ 94 ہزار 963 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 46 ہزار 509 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 59 لاکھ 8 ہزار 212 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 52 ہزار 485 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 40 لاکھ 94 ہزار 373 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 3 ہزار 521 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 910 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 629 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 84 لاکھ 97 ہزار 868 ہو چکی ہے۔