پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ
Written by Prime FM92 on October 18, 2021
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 305 پر پہنچ گیا، نہ صرف لاہور میں بلکہ پورے پنجاب میں بڑھتی فضائی آلودگی اب ماحول میں اسموگ بڑھانے لگی ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کے علاقوں فتح گڑھ میں 462، ڈیفنس 433، علامہ اقبال ٹاؤن427، وحدت روڈ 403، ٹاؤن شپ 374، انارکلی بازار 368 اور گلبرگ میں 353 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا