ملر اینڈ فیس پاکستان اور ٹیک سیرات نے مل کر ملک کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ منعقد کر وا دیا

Written by on October 17, 2021

ملر اینڈ فپس پاکستان اور ٹیک سیرات کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ کا انعقاد  لاھور میں ایک بڑا ٹیک ایونٹ منعقد کیا جس میں پاکستان کے بڑے ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز حضرات نے بھی شرکت کی- اس ایونٹ کی صدارت ایم اینڈ پی کے ہیڈ آف بزنس آپریشن نے کی اسکے علاوہ اقبال شفیع ڈیل کی طرف سے، اعجاز بھٹی ٹی پی لنک کی طرف سے، جیف لو اسوس کیطرف سے اور ذیشان سرفراز و مس سحر چینگ پی کے کیطرف سے شامل ہوئے-

اس فنکشن میں ڈیل، اسوس، اور ٹی پی لنکس کے نئی پراڈکٹس کا ڈسپلے بھی کیا گیا جسے مہمانان اور میڈیا نے بہت سراہا- یہ ایونٹ ایم اینڈ پی کے سی ای او جناب کامران نشاط کا بڑا اقدام تھا، جو اپنے تخلیقی کاموں اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، انکے ساتھ کرشماتی شخصیت عبدالواحد بھی اس ایونٹ کے روح رواں تھے، جو ملر اینڈ فپس میں ڈائریکٹر ٹیلی کام اینڈ آئی ٹی کی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں- ایم اینڈ پی کے بزنس ہیڈ مزمل اطہر کا کہنا تھا کے کووڈ کی وجہ سے کوئی بھی ٹیک ایونٹ نہیں ہوا تھا جہاں ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو ایک چھت تلے جمع کیا جاتا اب ہم نے یہ مثال قائم کی اور اپنی جارحانہ پالیسی کو آگے بڑھانے کا موقع ملا 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist