سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
Written by Prime FM92 on October 17, 2021
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال خراب ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں ترلائی کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح پشاور کے دو بڑے اسپتالوں میں 534 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پشاور کے لاہوری گیٹ اور یکہ توت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے اسپرے نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں۔
پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 373 کا تعلق لاہور سے ہے۔