12ربیع الاول کی آمد، وزیراعظم نےاپنے گھر کی تصویر پوسٹ کردی
Written by Prime FM92 on October 16, 2021
وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے گھر کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی خوشی منانے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔یہ تصویر وزیراعظم کے گھر بنی گالا کی ہے جس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں بھی کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا کہ تمام وزرا اور اراکین 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے گھروں کو سجائیں جبکہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 12 ربیع الاول کی سب سے بڑی تقریب حکومت کی سربراہی میں منعقد کی جائے گی۔