کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد جاں بحق، ایک ہزار 86 نئے کیسز رپورٹ

Written by on October 16, 2021

مہلک کورونا وائرس نے مزید 27 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد پاکستان  میں مہلک وائر سسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 228 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد  12 لاکھ  62  ہزار 771 ہو گئی ہے ، جن میں سے 39 ہزار 953 اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں چار لاکھ 64 ہزار 746، پنجاب میں چار لاکھ 37 ہزار 316 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501، اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 357، گلگت میں دس ہزار 363، بلوچستان میں 33 ہزار 108 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں 7 ہزار 520، پنجاب میں  12 ہزار 821 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 673 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 936، گلگت بلتستان میں  186 ، بلوچستان میں  352 اور آزاد جموں و کشمیر میں  740 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 22 ہزار 165، پنجاب میں 12 ہزار 333، خیبرپختونخوا میں تین  ہزار 360، اسلام آباد میں ایک ہزار 660 ، گلگت بلتستان میں 73، بلوچستان میں 148 اور آزاد جموں و کشمیر میں 214 ایکٹو کیسز ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist