کراچی میں سی این جی اور ایل این جی 9دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

Written by on October 16, 2021

شہر قائد کراچی میں سی این جی اور آر ایل این جی ہفتہ کی صبح (کل) سے 9دن کے لیے بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس(ایس ایس جی) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی سٹیشنز کو ہفتہ 16اکتوبر صبح 8 بجے سے 25اکتوبر پیر رات 8بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، اگر گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی سٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist