پرائم منسٹر آفس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نو ٹی فیکیشن رو ک دیا

Written by on October 16, 2021

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ۔ نجی نیوز چینل24نیوز کے مطابق پرائم منسٹر آفس کی ہدایت پر تا حال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا ۔وزارت خزانہ کو فی الحال نو ٹی فیکیشن جاری کرنے سے روک دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 90پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist