وزیر خزانہ کاامریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط سمیت بہتر دو طرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور

Written by on October 16, 2021

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکہ کے ساتھ بہتر دو طرفہ تعلقات خاص کر سرمایہ کاری اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتےہوئے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں ، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم ہے اور غیر ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں ،افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا ۔

امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کےوزیر خزانہ شوکت ترین سے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ڈونلڈ لو نےواشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی جس دوران وزیر خزانہ نے امریکہ کے ساتھ بہتر دو طرفہ تعلقات خاص کر سرمایہ کاری اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیااور کہاکہ امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم ہے اور غیر ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں،افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا ،بین الاقوامی برادری افغان عوام کی مدد کرے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوگا تو افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ ہے۔اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے پاکستان میں موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ڈونلڈ لو نے بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بالاخصوص زیادہ سے زیادہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist