عیدمیلادالنبیؐ کا ایسا جشن منائیں کہ پہلے ایسا نہیں منایا گیا ہو، عمران خان
Written by Prime FM92 on October 16, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عیدمیلادالنبیؐ کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلےکبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔
وزیراعظم نے عید میلادالنبیؐ کی تیاریوں کےحوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں اور برکتوں والا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاوّل کے سلسلے میں چراغاں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔