شوکت ترین کے وزیرِ خزانہ رہنے کا آج آخری دن
Written by Prime FM92 on October 16, 2021
شوکت ترین کے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خزانہ کے طور پر اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہو سکتی، شوکت ترین کو بطور وزیرِ خزانہ آج ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو آج ہی کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے اور بطور وزیرِ خزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کابینہ ڈویژن نے دونوں نوٹیفکیشنز تیار کر رکھے ہیں
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہدایت کے بعد اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہو گا۔