انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ، مگر اس سال ٹیکس کتنا اکٹھا ہوا؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
Written by Prime FM92 on October 16, 2021
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے رواں سال ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کے حوالے سے عدادو شمار جاری کیے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال میں 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارےجمع ہوئے،۔انکم ٹیکس گوشواروں سے 48 ارب روپےکاٹیکس جمع ہوا۔گزشتہ مالی سال اکتوبرکےوسط تک 18لاکھ گوشوارےجمع ہوئےتھے۔ گزشتہ مالی سال 29ارب 60 کروڑروپےکاٹیکس جمع ہواتھا۔
واضح رہے کہ آج (جمعہ کو) انکم ٹیکس گوشوارے جم کروانے کی آخری تاریخ تھی۔