ممبرِ امتحانات پاکستان میڈیکل کمیشن کی برطرفی کا حکم معطل

Written by on October 15, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبرِ امتحانات کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ایم سی کے حکم کو معطل کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ایم سی کے صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کو نوٹسز جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist