بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ’مرے کو مارے سو درے‘ کے مترادف ہے: امتیاز شیخ

Written by on October 15, 2021

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ’’مرے کو مارے سو درے‘‘ کے مترادف ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس مقصد کے لیے اقتدار سونپا گیا تھا وہ اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تو عوام کی چیخیں بھی آہوں اور سسکیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دے گی۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist