بجلی، پیٹرول، ٹیکس میں اضافہ منی بجٹ ہے، شہباز شریف
Written by Prime FM92 on October 15, 2021
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی، پیٹرول، ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ تقریر میں انہوں نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہو گئی۔
نون لیگ کے صدر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی، ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔