پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسوں میں کمی
Written by Prime FM92 on October 14, 2021
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران مثبت کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ملک بھر میں اوسط شرح دو فیصد رہی۔
حیدرآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 629 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 42 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اسلام آباد میں مثبت کیسز کی کم ترین شرح 0.9 فیصد رپورٹ ہوئی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں شرح دو فیصد اور پنجاب بھر میں شرح 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.4 فیصد سامنے آئی۔