عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، افغانستان اور بارڈر سیکیورٹی کے ایشوز پر گفتگو

Written by on October 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، افغانستان کے پڑوسیوں کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے۔

 ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر   مارکیٹوں کے قیام سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے  مسئلہ کشمیر کے تنازع پر ایران کی مثبت کردارکو سراہا جبکہ افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم  نے قومی مفاہمت اور جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist