وزیر خزانہ آج امریکا میں مذاکرے میں شرکت کریں گے
Written by Prime FM92 on October 13, 2021
وزیر خزانہ شوکت ترین آج امریکا کے انسٹیٹیوٹ آف پیس کے زیراہتمام مذاکرے میں شرکت کریں گے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوکت ترین پاکستان کے اقتصادی استحکام، خطےمیں کردار، جیو اکنامکس پر بات کریں گے، افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد چین، امریکا اسٹریٹجک مقابلہ بڑھنے پر گفتگو کریں گے۔
وزیر خزانہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال پر بھی اظہارخیال کریں گے۔
خیال رہے کہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات سے متعلق معاملے کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔