سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع کاجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ

Written by on October 13, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے چیئرمین مشاہدحسین سیدکی سربراہی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ  کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمیٹی ممبران نے  چیئرمین جوائںٹ  چیف آف سٹاف  کمیٹی جنرل    ندیم رضا سے ملاقات کی۔کمیٹی کو امن کے استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔کمیٹی کو تینوں افواج  کے ورک پلان اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist