کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، 24گھنٹے میں 18افراد جاں بحق ہوئے

Written by on October 12, 2021

مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا اموات کے ساتھ کیسز کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 18افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 689 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 502افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22ہزار182 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 36ہزار 442افراد میں کورونا پایا گیا ، 12ہزار792 اموات ہوئیں ، 13ہزار384ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار48افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار650افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، تین ہزار670مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist