ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے ،ہم ایک پیج پر ہیں ، وزیر اعظم

Written by on October 12, 2021

 وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے اجلاس میں کابینہ ارکان کو ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق نوٹیفکیشن پر اعتماد میں لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، ہم سب ایک پیج پر ہیں ، جلد معاملہ حل کر لیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ،  معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist