پاکستان کسٹمز سروس کے 6 سینئر افسر کسٹمز ٹربیونل کے جج مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Written by on October 12, 2021

پاکستان کسٹمز سروس کے 6 سینئر افسر کسٹمز ٹربیونل کے جج مقرر کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان کے مشورے سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 21 کے 6 افسران کو 3 سال کے لیے کسٹمز ٹربیونل کے ممبران نامزد کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد اقبال بھوانہ، عبد الباسط چوہدری اور امتیاز احمد کو کراچی بینچ کیلئے ممبر کسٹمز ٹریبیونل مقرر کیا گیا۔

ضیاء الدین وزیر اور محمد عامر کی اسلام آباد بینچ کیلئے تقرری ہوئی ہے جبکہ خالد حسین جمالی کو کسٹمز ٹربیونل کے کوئٹہ بینچ کے لیے رکن مقرر کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist