علاقائی تجارت میں نئے دور کا آغاز، پاکستان سے سامان لے جانیوالا پہلا این ایل سی ٹرک براستہ ایران ترکی پہنچ گیا

Written by on October 12, 2021

علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے اور تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، پاکستان سے سامان لے جانے والا پہلا این ایل سی ٹرک براستہ ایران ترکی پہنچ گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے این ایل سی ٹرک کے ترکی پہنچنے کی نوید سنائی ، عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ٹی آئی آر معاہدہ کے تحت این ایل سی ٹرک 28ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو 5300کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو استنبول پہنچا ، یہ وزارت خارجہ کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغا زہے ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ این ایل سی ٹرک کی سہولت کو استعمال کرنے سے وقت اور لاگت دونوں کی بچت ہو گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist