سیف سٹی نے فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پکڑ کر بند کر دی ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Written by on October 12, 2021

وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے اور جب ان کی گاڑی پکڑی گئی تو شدید غصے میں آ گئے اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی گاڑی سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لی ، ان کی گاڑی کے سات چالان ہو چکے تھے جو کہ جمع نہیں کروائے گئے جس پر گاڑی کو روکا گیا ، گاڑی پکڑنے پر فیاض الحسن چوہان شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیاہے ۔فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی ، آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کی جانب سے شکایت ملنے پر انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist