اسلام آباد میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری

Written by on October 12, 2021

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

سیاحتی مقام دیوسائی میں برفباری کے باعث 4 انچ برف جم گئی، برفباری کے بعد دیوسائی روڈ کو آمدورفت کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موسم بہتر ہونے تک سیاحتی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

دیوسائی کے علاوہ استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist