عرب ملک میں گورنر کے قافلے پر کار بم حملہ، ہلاکتیں

Written by on October 11, 2021

خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن میں عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت عدن کے گورنر کے قافلے پر کار بم حملہ کیا گیا جس میں ان کے محافظوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں گورنر عدن اور ان کے ساتھ موجود وزیر زراعت محفوظ رہے۔ یمن کے وزیر اعظم معین عبدالملک سعید نے گورنر کے قافلے پر ہونے والے کار بم حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ یمن میں اس وقت دو حکومتیں قائم ہیں، ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے جس کی حمایت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کر رہے ہیں جب کہ دوسری حکومت حوثی باغیوں کی ہے جس کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

جن دو رہنماؤں پر کار بم حملہ کیا گیا ہے  ان کا تعلق جنوبی یمن عبوری کونسل سے ہے جس نے اپریل 2020 میں ملک میں تیسری خود مختار حکومت قائم کی تھی تاہم جولائی میں ان کا یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت سے معاہدہ ہوگیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist