پیپلزپارٹی نے کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

Written by on October 11, 2021

پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی میں  میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی کے جناح باغ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جلسے سے بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے میں پورے سندھ سے لوگ شریک ہوں گے، پچھلے برس بھی جلسہ کیا تھا لاکھوں کی تعداد میں ماسک کا اہتمام کیا تھا، اس بار بھی جلسے کے شرکا کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیاجائے گا۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ٹریفک کنٹرول کریں گے، اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist