ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، اسلام آباد میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

Written by on October 11, 2021

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش ہو گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم سرد ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔۔ ٹیکسلا اور اسلام آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس کے بعد اسپل ویز کو 2 گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کو آدھا فٹ پانی کم کرنے کے لیے کھولا گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں چکوال، فتح جنگ سمیت دیگر حصوں میں بارش اور ڑالہ باری ریکارڈ کی گئی خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش بادل برسے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ سوات اور بابو سرٹاپ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist