سعودی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں موجود مختلف منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

Written by on October 11, 2021

سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں موجود مختلف منافع بخش منصوبوں میں  سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا جو یہاں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے منعقدہ ایک شاندار  سیمنار میں موجود تھے جسے سعودی سرمایہ کاروں نے نہایت مفید قرار دیا۔

 سیمنار میں سعودی عرب کے  42 ممتاز سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی جن میں چیئرمین مکہ چیمبرز آف کامرس خلف بن حوسان العتیبی، شیخ مزین ایم بیٹرجی، شیخ زیاد بسام، وائس چیئرمین جدہ چیمبر آف کامرس ہشام بن محمد اے کاکی، مسٹر عبداللہ الدرویش، شیخ عبدالقادر باشن، اور جنرل (ر) مصطفیٰ الجہانی اور دوسرے شامل تھے، اس موقع پر سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے پاکستان کی مضبوط معیشت اور کلیدی عوامل کے بارے میں آگاہ کیا جو اسے سرمایہ کاری کی پرکشش منزل بناتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر فوڈ سیفٹی، تعمیرات بشمول نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، زراعت اور کارپوریٹ فارمنگ، کھیلوں اور جراحی کے سامان کی تیاری، راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سمیت رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist