کورونا وائرس کی 2 انتہائی خطرناک علامات سامنے آگئیں

Written by on October 10, 2021

کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد سے اس کی چار بنیادی علامات ہیں جو آج تک چلی آ رہی ہیں۔ ان میں شدید کھانسی، تیز بخار، بدن درد اور ذائقے اور سونگھے کی حس کا ختم ہو جانا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ وقت کے ساتھ ساتھ اس موذی وائرس کی کچھ ذیلی علامات بھی سامنے آتی رہی اور اب ان میں دو نئی علامتوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔ دی سن کے مطابق امریکہ میں حیران کن طور پر Hivesاور Pruney fingersنامی جلدی عارضے بھی کورونا وائرس کی علامت کے طور پر لوگوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔

ویب سائٹ Redditپر کئی مردوخواتین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وہ ان جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کے ہاتھوں یا جسم کے دیگر حصوں کی جلد پھٹ کر جھڑنی شروع ہو گئی۔ایک خاتون نے بتایا ہے کہ اس میں وائر س کی تشخیص ہونے کے بعد اس کی انگلیوں کی جلد انتہائی خشک ہو گئی اور رنگت پیلی پڑ گئی۔ کئی دیگر لوگوں نے بتایا ہے کہ ان کے مکمل ہاتھوں کی یہ حالت ہو گئی تھی۔ کنگزکالج لندن کے پروفیسر ٹم سپیکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کافی لوگ ان جلدی عارضوں کے متعلق بتا رہے ہیں۔ میرے خیال میں اب ان جلدی عارضوں کو بھی کورونا وائرس کی علامات میں شامل کر لیا جانا چاہیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist