پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس پالیسی اور انتظامی امور بہترکرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

Written by on October 10, 2021

پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نےاپنی ٹیکس پالیسی اورانتظامی امورمیں خلا کو پر کرنےکیلئےدنیا کی نامور جامعات کے محققین کی خدمات حاصل کرلیں،ہاورڈ یونیورسٹی،کولمبیایونیورسٹی،لندن سکول آف اکنامکس اورلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کےمحققین اپنی تحقیقی رپورٹس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو اپنی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے تجاویز دیں گے ۔

تحقیق مالی سال 2022-23ء کے اختتام تک مکمل کی جائے گی،تحقیق کا عمل پی آر اے کو ریونیو کلیکشن ، کارکردگی اور کام کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرنے کے قابل بنائے گی۔ مزید برآں یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ تحقیق کے ذریعے حکومت پنجاب کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی کے متعلق فیصلہ کرنے میں مدد کرے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist