محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

Written by on October 10, 2021

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث آج صبح 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھے۔آج صبح پھیھپڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں  آر ایل ہسپتال لایا گیا، لیکن ان کی حالت سنبھل نہ پائی اور صبح سات بجے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist