شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے سیکورٹی گارڈز آپس میں ہی الجھ پڑے

Written by on October 10, 2021

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سیکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی عیادت کے لیے مولانا فضل الرحمان لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو گھر کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز نے فضل الرحمان کی سکیورٹی کو اندر جانے سے روک دیا جس پر فضل الرحمان کے سکیورٹی گارڈز سڑک پر کھڑے رہے۔شہبازشریف کے سیکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کے گارڈز کو اندر بھیجنے کی ہدایت نہیں ملی، اس لئے انہیں نہیں بھیجا جاسکتا، گھر کےاندر نہ جانے کی اجازت پر مولانا فضل الرحمان کے گارڈز نے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہباز شریف کے گارڈز سے کہا کہ اگر کبھی آپ مولانا فضل الرحمان کے مہمان بنے تو ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist