سعودی عرب کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ پر میزائل حملہ، متعدد افراد زخمی

Written by on October 9, 2021

سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق زخمیوں میں 6 سعودی مسافروں سمیت 3 بنگلا دیشی اور ایک سوڈانی ملازم شامل ہے، حملے میں ائیرپورٹ کے کچھ حصوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو بھی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist