گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں

Written by on October 9, 2021

 پاکستان کے مقبول گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فاخر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،  ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

گلوکار  فاخرکی پوسٹ پر مداح دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist