پاکستانی معیشت پرورلڈبینک کی رپورٹ، وزارت خزانہ کا ردعمل سامنے آگیا

Written by on October 9, 2021

وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستانی معیشت پر جاری ورلڈ بینک  کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزات خزانہ کا کہنا ہے کہ  معاشی ترقی سےمتعلق ورلڈبینک کاتخمینہ غیرحقیقی ہے۔ عالمی بینک کامعاشی شرح نمو 3.4 فیصدرہنےکاتخمینہ غلط ہے۔ موجودہ مالی سال پاکستانی معیشت 5فیصدسےترقی کرےگی۔ جولائی میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصدبہتری آئی۔گنے،چاول،مکئی،کپاس کی فصل میں بہتری کاتخمینہ ہے۔ زرعی شعبےمیں شرح نمو 2.8 فیصدہے۔ صنعت کےشعبےمیں شرح نمو 3.6 فیصدہے۔ خدمات کےشعبےمیں شرح نمو 4.4 فیصدہے۔گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی۔مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کےمثبت نتائج برآمدہورہےہیں، مراعاتی پیکج سےصنعتی سرگرمیاں تیزہورہی ہیں، معیشت کی بحالی کاعمل تیزی سےآگےبڑھ رہاہے۔عوام کوسستےبازاراوریوٹیلیٹی اسٹورزپرسستی اشیاءفراہم کی جارہی ہیں۔مہنگائی میں کمی کیلئےاقدامات جاری ہیں۔ ایک سال میں چینی کی عالمی قیمت میں 53.6 فیصداضافہ ہوا، مقامی سطح پرچینی 13.5 فیصدمہنگی ہوئی۔ پام آئل 48.4 اورسویابین 54.4 فیصدمہنگاہوا، کوکنگ آئل 37.3،گھی کی مقامی قیمت میں 40.7 فیصداضافہ ہوا ۔ گندم کی عالمی قیمت میں 20 فیصداضافہ ہوا۔ پاکستان میں آٹا 19.3 فیصدمہنگاہوا۔ خام تیل کی عالمی قیمت ایک سال میں 81.5 فیصدبڑھی۔ پاکستان میں پٹرول 16.5،ڈیزل 10.8 فیصدمہنگاہوا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist