عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ
Written by Prime FM92 on October 9, 2021
سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں گے۔
فیصلے کا اطلاق اتوار کی صبح 9 بجے سے کیا جائے گا۔