زرتاج گل کی سندھ حکومت سے ریسکیو ادارہ بنانے کی اپیل

Written by on October 9, 2021

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے سندھ حکومت سے ریسکیو کا ادارہ بنانے کی اپیل کردی۔

لاہور میں ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 10ویں نیشنل ریسکیو چیلنج ایمرجنسی سروسز سے زرتاج گل نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سندھ کے سوا اس وقت ملک بھر میں کام کر رہی ہے، لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔

دوران تقریر وزیر مملکت برائے ماحولیات نے کہا کہ میں سندھ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی ریسکیو کا ادارہ بنائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست سے ہٹ کر کچھ اقدامات کو سراہنا چاہیے، چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو ادارہ بنا کر اچھا کام کیا۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبوں میں ریسکیو کا عمل شروع ہوگیا لیکن سندھ حکومت کوئی ریسکیو سینٹر نہیں بناسکی


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist