تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں، سراج الحق

Written by on October 9, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ معیشت بحالی کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ نے کرپشن اور بدعنوانی سے مال بنایا، تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ میں غربت، بے روزگاری اور بھوک ہے،

تھر میں انسانوں اور جانوروں کو پانی کی شدید قلت ہے، سندھ کے نوجوانوں کو نوکریاں چاہیئں۔

اُن کا کہنا تھاکہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس قوم نے مسترد کردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist