امریکی وفد سے نئی شروعات پر بات ہوئی، وزیر خارجہ امیر خان متقی

Written by on October 9, 2021

افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے نئی شروعات پر بات ہوئی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان اور امریکا کے 2 روزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ امریکی وفد سے افغان امریکا تعلقات کی نئی شروعات کرنے اور افغان مرکزی بینک کے ذخائر پر سے پابندی ہٹانے سے متعلق بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی ہے، جو کل بھی جاری رہے گی۔

افغان وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان کی یہ پہلی اعلیٰ سطح پر بات چیت ہے۔

امریکا کی جانب سے مذاکرات میں محکمہ خارجہ کے نائب نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ، یو ایس ایڈ کی عہدیدار سارہ چارلس اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے عہدیدار شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist