اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

Written by on October 9, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 30 ہوگئی۔

پولی کلینک کی جانب سے ڈینگی کلینک اور ڈینگی کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر جبار بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک میں ڈینگی کے لیے 45 بیڈ مختص تھے، ڈینگی کے لیے 15بیڈ بچوں کے لیے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  30 بیڈ بڑوں کے لیے مختص کیےجن پر مزید گنجائش نہیں،  ڈینگی کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

ڈاکٹر جبار نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے ڈینگی کی صورتحال 2019 جیسی نہ ہو جائے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist